دل کےامراض سےبچنےکیلئےویجیٹیبل آئل کےاستعمال کامشورہ

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر آپ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور کینسر سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توویجیٹیبل آئلز کا زیادہ استعمال کریں۔
بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گھی کے کم جبکہ ویجیٹیبل آئلز کے زیادہ استعمال سے قبل از وقت موت کا خطرہ 17 فیصد تک گھٹ جاتا ہے جبکہ کیسنر اور امراض قلب سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
ان افراد کی صحت کا جائزہ 3 دہائیوں تک لیا گیا اور ان کی غذائی عادات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس دوران ہر 4 برسوں میں ان افراد سے مختلف سوالنامے بھروائے گئے اور جانا گیا کہ گزشتہ برس انہوں نے کسی غذا کو کتنی مقدار میں استعمال کیا۔
