مال بردار گاڑیوں کونذر آتش کرنےکیلئےاکسانےکاالزام،آفاق احمد گرفتار

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کےبعد شہریوں کی جانب سےمال بردار ٹرک نذر آتش کرنےپرمہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد کو پولیس نےگرفتارکرلیا۔
لانڈھی پولیس نےآفاق احمد کوڈیفنس میں اُنکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیزبیان پرحراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کےاکسانے کے بعد مشتعل افراد نےمال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔
واضح رہے کہ سال2025 کے ابتدائی41 دنوں میں100 سےزائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہارچکےہیں،2روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کاالٹی میٹم دیتےہوئےکہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظرنہیں آنا چاہیے۔
آفاق احمدنے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئےتوپھر وہ چلنےکےقابل نہیں رہنا چاہیے۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی،سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نےدن کےاوقات میں چلنےوالی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریبا7 گاڑیوں کونذرآتش کیا تھا۔
