افغان کرکٹررحمان اللہ گربازنےپی ایس ایل کوخیربادکہہ دیا

افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز نےپی ایس ایل کے 11ویں سیزن سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
جارح مزاج بلےبازرحمان اللہ برباز نےفیصلے کی وجہ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کہا ’میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں دستیاب نہیں ہوں گا۔ ورلڈ کپ کے بعد میں افغانستان واپس جا رہا ہوں۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام محبت اور حمایت کے لیے شکریہ۔
پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ کے ذریعے اپنے سکواڈ میں شامل کیا تھا۔
فرنچائز نے 5 فروری کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گرباز کی سائننگ کی تصدیق بھی کی تھی۔اس اعلان میں گرافیکل پوسٹر بھی شامل تھا جس میں گرباز کو روایتی پگڑی پہنے پہاڑی پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا، تاہم معاہدے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
