افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ پیر کے روز طے شدہ تھا، جس کے دوران امیر خان متقی کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہونا تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، سرحدی صورتحال اور علاقائی سلامتی جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ اب ان کا دورہ بعد میں کسی نئی تاریخ پر ہوگا، جس کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کابل کا دورہ کر چکے ہیں۔
