افغان طالبان کا پوسٹرز کے ذریعے خواتین کو پردے کا حکم

افغانستان میں طالبان نے پوسٹرز آویزاں کر کے افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دے دیا، خواتین سے متعلق عائد کی گئیں حالیہ متنازع پابندیوں میں سے ایک ہے۔
پوسٹر جس میں ایک چہرے کو برقع سے ڈھانپے دیکھا جا سکتا ہے، وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی طرف سے رواں ہفتے کیفے اور دکانوں پر آویزاں کیے گئے۔
طالبان نے حکومت میں آنے کے بعد خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی آزادیوں پر تیزی سے پابندیاں لگائی ہیں، پوسٹرز کے مطابق مسلم خواتین پر حجاب پہننا لازم ہے۔
مسجد الحرام میں داخلے کیلئے نئے راستے مختص
صادق عاکف مہاجر نے کہا کہ اگر کوئی خاتون اس پر عمل نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں سزا دی جائے گی یا مارا پیٹا جائے گا، یہ صرف مسلم خواتین کے لیے شرعی قانون پر عمل کرنے کی ترغیب ہے۔
