افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہا کردیا

افغان طالبان نے ایک سال سے بغیرکسی الزام کے قیدامریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو  رہا کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔

افغان طالبان کے لیڈر ملا ہبت اللہ اخونزادہ  نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ 64 برس کا کوائل 20 سال افغانستان میں کام کر چکا تھا، اس کی رہائی میں متحدہ عرب  امارات نےکردار ادا کیا ہے۔

 

Back to top button