سرحدی باڑ ہٹانے پر پاکستان کا افغان طالبان سے شدید تحفظات کا اظہار

پاک فوج کی جانب سے ڈیورنڈ لائن پر قائم سرحدی باڑ کو ہٹائے جانے پر پاکستانی حکام نے افغان طالبان سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، سینئر پاکستانی عہدیدار کے مطابق معاملے کی حساسیت کی وجہ سے پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ طالبان جنگجو ایک ٹرک کے ذریعے خار دار تاروں کیلئے لگائے کھمبوں کو گرا رہے ہیں۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ وہ باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ سرحد کے دونوں طرف کے خاندانوں کی’تقسیم‘ ہے، اس بیان پر پاکستان کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
کیا تبدیلی حکومت لانے والے اسے گرانے میں لیٹ تو نہیں ہو گئے؟
افغان طالبان کی قیادت بھی اپنے کمانڈروں کے طرز عمل سے پریشان ہے کیونکہ وہ مشکل صورتحال میں پاکستانی تعاون کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اہلکار نے بتایا کہ بعض دیگر معاملات بھی ہیں جیسا کہ اسمگلر اس معاملے کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
اس بات کے امکانات ہیں کہ ایک باضابطہ بیان میں پاکستان ممکنہ طور پر یہ واضح کرے گا کہ سرحد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے، سرحدی باڑ لگانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔
