افغان طالبان ہوش کے ناخن لو ورنہ تمہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے،کامران ٹیسوری

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغان طالبان رجیم ہوش کے ناخن لو ورنہ تمہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے۔
ایک بیان میں انہون نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دیا، اور فضائیہ اور بری فوج نے مبینہ طور پر دشمن کی ٹھکانے تباہ کیے۔ ان کے بقول، اگر جنگ کی ابتدا افغانستان کی جانب سے ہوئی تو اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔
افغان جارحیت کے خلاف پاکستان کاآپریشن غضب للحق جاری،133طالبان ہلاک
اسی طرح، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس کے چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی افغان فورسز کی جارحیت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہو گا۔
