افغانستان ،مٹی کاتودہ گرنے سے 30افراد جان کی بازی ہار گئے

افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک کی ڈیزاسٹر منسٹری کے حکام کے مطابق واقعہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔افغانستان کے بڑے حصوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، تودہ وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے سے گزرا جس سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو گئے اور مزید برف اور ملبے کے نیچے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کاکہنا ہے کہ شدید برف باری اور خراب موسم امدادی ٹیموں کی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ بادل اور بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نورستان میں نہیں اتر سکتا، برف کے باعث اہم سڑک بند ہے،
تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
جس سے “ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا ہے۔”
