افغانستان عوام کےلیے جہنم اور دہشت گردوں کےلیے جنت بن چکا ہے: افغان سیاستدان احمد مسعود

 

 

 

افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ قرار دے دیا، احمد مسعود کہا کہ افغان طالبان نے افغانستان کو اپنے لوگوں کےلیے جہنم اور دہشت گردوں کےلیے جنت بنا دیا ہے۔

افغانستان کے معروف سیاستدان احمد مسعود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے حالات براہ راست افغان طالبان رجیم کے برے اعمال کا نتیجہ ہیں،آج افغانستان اپنے عوام کےلیے جہنم جب کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کےلیے جنت بن چکا ہے۔

احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

احمد مسعود نے مزید کہا کہ ان گروہوں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کےلیے ایک بڑا خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

افغانستان پر پاکستانی بمباری: TTP کی بجائے ہدف کون ہے؟

یاد رہے کہ احمد مسعود شمالی اتحاد کے مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے ہیں، احمد شاہ مسعود کو نائن الیون کے واقعے سے صرف دو روز قبل قتل کردیا گیا تھا۔ افغانستان میں احمد شاہ مسعود کو سوویت یونین اور طالبان کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

 

 

 

Back to top button