افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہورہاہے،عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہورہاہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ امریکا جلدی میں افغانستان میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا اوروہ اسلحہ دہشتگردی میں ہمارے خلاف بھی استعمال ہورہا ہے جبکہ امریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیے۔
عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا کسی نے نہیں کیا جب کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےجتنی کوششیں ہم نے کیں کسی نے نہیں کیں۔امریکا اور پاکستان کو مشترکہ طور پر اس اسلحے کو وہاں سے نکالنا چاہیے تاکہ وہ ہمارے خلاف استعمال نہ ہوسکے،امریکہ اگر ایسا چاہتا ہے تو اس حد تو ہم دونوں ایک ہی رائے رکھتے ہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی کامزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
