شادی کرکے احساس ہوا کہ غلط فیصلہ تھا،مایا خان

اداکارہ مایا خان نےاعتراف کیا کہ شادی کرکےاحساس ہوا کہ غلط فیصلہ کیا اور پھراسی تعلق میں 4سال گزار دیئے۔

مایا خان کاپوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کیریئر اور زندگی میں انہوں نے بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے ہی سیکھ کر وہ مضبوط بنیں۔شادی کےبعدتشدد اوردیگرمسائل کی وجہ سےوہ شدید ڈپریشن کا شکار بھی رہیں۔انہوں نےمشکل وقت بھی دیکھا۔بہتر ذہنی صحت ہرکسی کاحق ہےلیکن افسوس سماج میں ڈپریشن اور انزائٹی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔حالانکہ ڈپریشن ایک بیماری ہےجو کہ کسی کوبھی لگ سکتی ہے۔

اداکارہ نےکہاکہ شادی کےبندھن میں بندھنےکےاگلےہی لمحےانہیں احساس ہوچکا تھا کہ ان سےغلطی ہوگئی۔رشتے میں بندھنےکےکچھ ہی لمحوں بعد انہیں اپنی غلطی کااحساس ہوچکاتھا۔مگرچار سال تک شادی چلائی اور تشدد برداشت کیا۔

ملائیکہ اروڑاکےوالد کی چھت سےچھلانگ لگاکرخود کشی

مایا خان نےکہا کہ شادی کے کچھ وقت بعد ہی اگرچہ غلط چیزیں سامنے آنے لگتی ہیں۔لیکن اس باوجودان پر یقین نہیں ہوتا۔کیوں کہ ہمیں امید ہوتی ہے کہ سب کچھ بہتر ہوگا۔تاہم چیزیں بہتر نہیں ہوتیں۔

Back to top button