عمران خان کی رہائی کے بعد بانی پی ٹی آئی فورس کو ختم کر دیا جائے گا،شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بعد بانی پی ٹی آئی فورس کو ختم کر دیا جائے گا اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں شفیع جان نے بتایا کہ احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر مزید غور جاری ہے اور رمضان کے بعد دوبارہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس صرف پاکستان تحریک انصاف کی اسٹریٹ موومنٹ کے تحت قائم کی جائے گی اور شامل ہونے والے افراد کو باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور حلف بھی لیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے "بانی رہائی فورس” بنانے کا اعلان
شفیع جان نے یہ واضح کیا کہ یہ فورس کسی سیاسی ونگ کے طور پر کام نہیں کرے گی اور عمران خان کی رہائی کے بعد اسے ختم کر دیا جائے گا، تاہم احتجاج ختم کرنے کے لیے کوئی خفیہ یا بیک ڈور رابطہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے فورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
