ایران کے بعد اگلی باری کیوبا کی ہوگی، صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ نے کہا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا کی باری ہوگی، اس پر بھی توجہ دینے کا وقت آئے گا۔

ٹرمپ نے بیان دیا کہ کیوبا میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ حیران کن ہے، اور امریکا فی الحال ایران میں جاری جنگ کو ختم کرنے پر مرکوز ہے، اس کے بعد مستقبل کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

صدر نے وینزویلا کی صورتحال کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہاں حالات مستحکم ہو گئے ہیں، ملک کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ ڈیلسی روڈریگز صدارت کے لیے ایک مضبوط اور شاندار شخصیت ہیں۔

قبل ازیں امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ مستقبل کے بارے میں کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای، جو آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے ہیں، ممکنہ طور پر ایران کے سپریم لیڈر بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے قتل کے ایرانی منصوبے میں گرفتار پاکستانی کون ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسے لیڈر کو قبول نہیں کرے گا جو موجودہ پالیسیاں جاری رکھے، بلکہ ایران میں اتحاد اور امن قائم کرنے والا شخص چاہیے۔

ٹرمپ نے برطانیہ اور سپین کے رہنماؤں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں اور ان کے رویے نے انہیں حیران اور مایوس کیا۔

صدرٹرمپ کے مطابق برطانیہ مایوس کن رہا ہے اور اسے بغیر ہچکچاہٹ کے امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے چاہیے تاکہ دشمن پر قابو پایا جا سکے۔

Back to top button