جے شاہ کے بعد بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، سیٹ کون سنبھالے گا؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کےسابق سیکرٹری جےشاہ کےجانے کے بعد بھارتی بورڈ کےسیکرٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ سیٹ کون سنبھالے گا اور کب سنبھالے گا؟

جےشاہ نے یکم دسمبرکو بطور آئی سی سی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جےشاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کا عبوری سیکرٹری مقررنہیں کیا جا سکا ہے اور  روزمرہ کے امور کے لیےبورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ضروری ہے۔

روزہ مرہ کے معاملات پرسیکرٹری کے دستخط ہونا ہوتے ہیں اس لیے سیکرٹری کاعہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات رکےہو ئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی،بھارت فیوژن ہائبرڈماڈل سے بھی بھاگ گیا

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جے شاہ کےمتبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکرٹری کےعہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیرغور ہے۔

اس کےعلاوہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل کا نام بھی سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہےجب کہ بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جےشاہ کےمتبادل کی تقرری کرنا ہے۔

Back to top button