مری میں ظہرانہ،نوازشریف کودیکھ کر بیلاروس کے صدرنےبانہیں کھول کر گلے لگالیا

مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف کی جانب سےبیلاروس کے صدر کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔نوازشریف کودیکھ کر بیلاروس کے صدرنےبانہیں کھول کر گلے لگالیا۔

صدر ن لیگ نوازشریف نےوزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلا روس کےصدر کا استقبال کیا۔

نواز شریف کی جانب سےبیلاروس کے صدر کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کودیکھتے ہی بیلا روس کےصدر نے بانہیں کھول کرانہیں گلے لگایا اور گفتگو میں کہا کہ طویل عرصے بعد اپنےبھائی سےملاقات پربےحد خوش ہوں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔

Back to top button