عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی قیادت اڈیالا جیل سے واپس روانہ

اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت واپس روانہ ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالا جیل پہنچے تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں اجازت نہیں ملی، جس کے بعد قائدین واپس روانہ ہوگئے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات ہونی تھی لیکن جیل انتظامیہ نے ملنے نہیں دیا۔
پیکاسمیت تمام غیرآئینی ترامیم ختم کی جائیں،اپوزیشن اتحاد
عمر ایوب نے کہاکہ جیل ٹرائل کی سماعتوں کی لمبی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں، عمران خان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں،چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنے تمام اسیروں کے مسائل رکھ چکےہیں ۔
