اتنی افواہوں کے بعد اب شادی کا دل چاہتا ہے، ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامرنے کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔
عاصم اظہر نے ہانیہ سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے سے قبل اپنی منگنی بھی ختم کر دی تھی۔ان دنوں دونوں ایک دوسرے کے خاندانی تقریبات میں بھی شریک ہو رہے ہیں، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔
گزشتہ رات ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔
ایک سوال کے جواب میں ہانیہ نے کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔
ہانیہ عامر کے مطابق اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔
شادی کے لباس سے متعلق سوال پر ہانیہ نے بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنیں گی۔
