امریکی کےبعدجرمن بھابھی بھی پاکستان پہنچ گئی

امریکی کے بعد 26 سالہ جرمن ڈاکٹر پاکستانی نوجوان کی محبت میں منڈی بہاءالدین پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دیفار سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما کو پاکستان بلاکر محبت کی شادی کرلی۔

محمد اکمل نے بتایا کہ  انکی بات چیت آن لائن گیم روبلوکس سے شروع ہوئی اور تقریباً پانچ ماہ تک وہ ایک دوسرے سے آن لائن بات چیت کرتے رہے جس کے بعد سلما نے پاکستان آ کر ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکمل نے بتایا کہ پہلے دن ہی انہوں نے سلما کو پروپوز کردیا تھا اور کچھ دنوں کی رکاوٹ کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئیں۔ سلما نے بتایا کہ پاکستان آ کر گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کام دیکھ کر انہیں ابتدا میں حیرت ہوئی مگر وہ خوش تھیں کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

سلما نے بتایا کہ گاؤں کے کام جیسے کپڑے اور برتن دھونا اور روٹی بنانا ایک نیا تجربہ تھا اگرچہ پہلے دنوں میں مشکل محسوس ہوئی مگر انہوں نے اسے سیکھا۔

اکمل نے بتایا کہ شادی میں خاندان کی مکمل مدد حاصل تھی اور تقریباً 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں سفری اخراجات اور شادی کی تقریب شامل تھی۔

سلما کے پاس دو پاسپورٹ ہیں، جرمن اور بوسنیائی، اور وہ پاکستان میں اپنی زندگی اکمل کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔

Back to top button