آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کریں گے : باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نام نہاد ناکہ بندی کے بعد آپ جلد ہی 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کریں گے۔”
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکی صدر پر طنز کیا اور اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔قالیباف نے خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کریں، کسی بھی غلطی کا پہلےسے زیادہ سخت جواب دیا جائےگا۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر آپ جنگ کا راستہ اختیار کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے اور اگر آپ منطق سے بات کریں گے تو ہم بھی اسی انداز میں جواب دیں گے۔”
