گنڈاپور کے اعتراف کے بعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت باقی نہیں رہی : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور اعتراف کر چکے کہ نو مئی میں ان کے لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس صرف شور شرابہ ہی رہ گیا ہے،خالی برتن کی آواز زیادہ آتی ہے لیکن بےاثر ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسمبلی اور ٹی وی پر لڑائیاں اور مذاکرات سے گریز،اصلی چہرا سامنے آرہا ہے،ان کا پہنا ہوا نقاب اتررہا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان اپنے دور میں ایسے کلچر کو فروغ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن والے تمام لوازمات پورے ہو چکے ہیں، علی امین گنڈاپور مان چکےکہ 9 مئی میں ہمارے لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔

شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں : عمران خان

خواجہ آصف نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے بیان کےبعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔

Back to top button