صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش

صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی ترمیم پارلیمانی کمیٹی میں پیش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل ساندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کی۔ تجویز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ "وزیر اعظم” بھی شامل کیا جائے گا۔
ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف دورانِ مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کی جا چکی ہے، جسے اب پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ منعقد ہو گا۔
