عدت نکاح کیس: عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح کیس میں فریقین کو نوٹس کر دیے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل 21 جون کو عدالت میں پیش ہوں دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ عدالت میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن آچکی ہے کل کےلیے رکھ لیں۔
عمرانڈونرولز نے پاک چین سی پیک پراجیکٹ کونشانے پر کیوں لے لیا؟
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اگر میں زندہ رہا تو دس دن میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے کیوں کہ بہت سی ضمانتوں کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، انہون نے کہا کہ اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کردوں گا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض نے کہا کہ کل کےلیے سماعت رکھ لیں پھر نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہوجائیں گے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔
