قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی بھی تجویز دے دی ہے.

قومی حکومت کی بات کرنے والوں کی ایسی کی تیسی

بتایا گیا ہے کہ شرکاء نے 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے. اراکین نے حتمی فیصلے اختیار وزیر اعظم عمران خان کو سونپ دیا ہے. وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جو ارکان لاپتہ ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان کا پتا بھی چل جائے گا. اجلاس میں ہوئے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کو راضی کرنے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیا گیا ہے.

Back to top button