احمد علی اکبر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے‘۔
احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایکساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔کفایت روڈانی کی جانب سے یہی پوسٹر شیئر کیا گیا جس کی آڈیو میں احمد علی اکبر بلند آواز میں کہتے ہیں کہ ’اگر
خود نہیں جی پاتے تو کسی اور کو بھی نہیں جینے دیتے کیا؟‘
رمضان میں پیٹ کے درد سے نجات کے آسان طریقے
