اداکار احمد علی، یمنیٰ کیساتھ رومانوی کردار کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

اداکار احمد علی اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کے لیے اچھے سکرپٹ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، مداح دونوں کو آن اسکرین جوڑی کے لیے بے حد پسند کرتے ہیں، 2018 میں نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’یہ رہا دل‘ میں دونوں نے پہلی بار رومانوی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد کیا تھا۔ہم ٹی وی کے ایوارڈ کی تقریب میں بہترین آن اسکرین جوڑی کے لیے یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر نے ایوارڈ بھی جیتا تھا، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں کو آن اسکرین جوڑی سے حقیقی جوڑی بننے کا مشورہ دیا۔کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کو مشورہ دیا کہ آپ یمنیٰ زیدی کو اپنی بیوی بنا لیں، ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ دونوں کو اصل جوڑی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پلیز شادی کرلیں، اب طویل عرصے بعد احمد علی اکبر نے یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیا ہے جہاں انہوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔انہوں نے بھی تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر ہر جگہ ان کے مداح انہیں یمنیٰ زیدی سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں، ڈرامے میں طویل عرصے تک رومینٹک ہیرو کا کردار نہ کرنے کے سوال پر احمد علی اکبر نے کہا کہ ’میں اچھی سکرپٹ کا انتطار کر رہا ہوں جس میں لڑکا لڑکی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسی کوئی سکرپٹ نہیں آئی، میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتطار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔ انہوں نے یمنیٰ زیدی کی ’ڈراما سیریل پری زاد‘ میں اداکاری کی

رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ تنقید کی زد میں کیوں آگئی؟

تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کسی بھی ڈرامے میں ہر کردار بہترین ہوتا ہے۔

Back to top button