نااہلی کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کےمطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدےپر برقرار نہیں رہیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں احمد خان بھچر، احمد چٹھہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قراردیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

عدالت سے سزا ہونے کےبعد الیکشن کمیشن نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچر کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔

9 مئی مقدمات : عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کو  10 سال قید کی سزا

واضح رہے احمد چٹھہ این اے 66 وزیر آباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔

Back to top button