احمد رفیق اور قرۃالعین آزاد نے نکاح کرلیا

اداکار احمد رفیق اور ابھرتی ہوئی ماڈل قرۃالعین آزاد نے خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔
احمد رفیق کے ڈرامے ’میری بہوئیں‘ کے کردار کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل ’نقاب‘ میں بھی ان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔
علاوہ ازیں احمد رفیق کے دوسرے کرداروں کو بھی پسند کیا گیا جب کہ ان سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قرت العین آزاد بھی متعدد منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔
قرۃالعین آزاد گلوکار حسن رحیم کے گانے کی ویڈیو سمیت مختلف فیشن شوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
دونوں نے نکاح سے قبل کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کا اشارہ نہیں دیا تھا لیکن دونوں کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے پر جہاں ان کے مداح حیران دکھائی دیئے۔ وہیں سب نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار احمد رفیق نے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا۔
