چین میں اہرام مصر سے مشابہ پہاڑ توجہ کامرکز بن گئے

چین کے صوبہ گوئیژو میں تقریباً ایک درجن مخروطی شکل کے پہاڑ موجود ہیں۔ مثلث کی شکل کے یہ پہاڑ اوپر کی جانب یک جا ہوکر بالکل اہرام مصر کی شکل سے مشابہہ لگتے ہیں۔

حالیہ سالوں میں گوئیژو کے انلونگ کاؤنٹی میں اہرام مصر جیسے ان پہاڑوں کی وجہ سے یہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اسکی تصاویر دیکھ کر اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دروازے بند کردیے ہیں : رؤف حسن

اہرام مصر سے مشابہت کے علاوہ ان کی ایک خاص بات چٹانوں کہ تہہ نہایت صناعی کے ساتھ اوپر تلے بچھی ہوئی ہیں جیسے کسی نے انھیں ترتیب سے رکھا ہے۔

تاہم جب سے اس انلونگ اہرام مصر جیسے پہاڑوں کی تصاویر  2018 سے آن لائن گردش میں آئی ہیں، تب سے انکی اصل کے بارے میں سازشی نظریہ بھی سامنے آ رہا ہے۔

Back to top button