احسن اقبال کامودی سرکارکوحسدکےبجائےشکرگزارہونےکامشورہ

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ آج پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں، بھارت کو حسد کرنے کے بجائے پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

احسن  اقبال نے بیان میں کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جنگ بند کروانے کے لیے اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے، آج امریکا ایرانی وفود امن کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ عزت ملی، اگر آپ بارڈر سے ادھر نظر ڈالیں تو آپ کو دھواں اُٹھتا نظر آئے گا، اس موقع پر پڑوسی کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت کو حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے دنیا کو بھی اور بھارت کو بھی تباہی سے بچالیا، پہلے معرکہ حق اور آج جنگ بند کروانے پر اللہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

Back to top button