بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے

 

 

 

بنگلا دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بیرون ملک مصروفیات کے باعث بنگلا دیشی وزیراعظم کی 17 فروری کو منعقد ہونے تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے،اسی لیے حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد بنگلا دیش کا دورہ کرکے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کو مبارک باد دیں گے۔

بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری میں شرکت کےلیے چین،سعودی عرب، یو اے ای، ترکیے، ملائیشیا، قطر، بھارت، برونائی،سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

 بنگلا دیش کی نئی حکومت کی حلف برداری میں شہباز شریف اور مودی بھی مدعو

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کرلی ہے جب کہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔

 

 

Back to top button