ایمل ولی نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی حمایت کردی

 

 

 

 

 

سربراہ اے این پی ایمل ولی خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے تاہم نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے،حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملےگا۔


ایمل ولی خان نے کہا کہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے،غیر شفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔

سربراہ اے این پی ایمل ولی نے مطالبہ کیاکہ حکومتی ادارے جس کام کےلیے بنے ہیں وہی کام کریں،ریاست پاکستان ازسر نو جائزہ لےکر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔

Back to top button