جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال،خلیجی پروازیں روانہ ہونا شروع

ایران اور امریکا کے مابین جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال،خلیجی پروازیں روانہ ہوناشروع ہو گئیں ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
مقامی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی کے لیے نئے شیڈول کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔
لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کے لیے 9 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ کی گئیں۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ایئرپورٹ سے 4 پروازیں روانہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی مکمل بحالی میں ابھی کچھ وقت درکار ہے کیونکہ کئی ممالک کی جانب سے تاحال فضائی حدود کی جزوی بندش برقرار ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ 40 روز کے دوران پاکستان سے 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔

Back to top button