ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائےاور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔
دبئی میں تقریب کی ویڈیو میں ایشوریا کی شادی کی انگوٹھی نہ پہننےپرمداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
دبئی میں ایشوریا رائے اوران کی بیٹی ارادھیا کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہےلیکن مداحوں کی توجہ اداکارہ کی شادی کی انگوٹھی نہ پہننے پر مرکوز ہوگئی۔
یاد رہےکہ ابھیشیک بچن نے پہلے ہی ان افواہوں کورد کیا تھا لیکن ایشوریا کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس سےقیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔
ہندو روایات کے مطابق میاں بیوی کی شادی کی انگوٹھی کوایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے ، اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہوجائے۔
پہلےابھیشیک بچن کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نےشادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکارنےبعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا مگر ایشوریا اس معاملے پر تاحال خاموش ہیں اور کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہےاداکارجوڑے کی شادی کو17سال سے زائد ہو چکےہیں۔بھارتی میڈیا پرگزشتہ ایک سال سےایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔کیونکہ اس جوڑی کو اکثرتقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہےتو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کےہمراہ انٹری دیتے ہیں، دوسری جانب گزشتہ دنوں ابھیشیک بچن نے لاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھاجس کےبعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑلیا تھا۔
