اختر مینگل کے استعفے کی واپسی کےلیے ان کےخدشات دور کرنے چاہئیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بلوچستان کی بہتری کےلیے کئی مواقع ضائع کیےگئے، بلوچستان کی محرومیوں کی وجہ سےوہاں ملک دشمن عناصر کوتقویت ملی۔ اختر مینگل سےبات چیت کرنا ضروری ہے، استعفیٰ واپس لینے کےلیے ان کےخدشات دور کرنا چاہئیں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اختر مینگل سےبات چیت کرنا ضروری ہے، استعفیٰ واپس لینے کےلیے ان کےخدشات دور کرنا چاہئیں،اختر مینگل سےبات چیت ہوسکتی ہے اورکرنی چاہیے۔اختر مینگل کےذریعے کہلوایا جائے کہ ہم بلوچستان کےمسائل حل کریں گے، بلوچستان کی بہتری کےلیے کئی مواقع ضائع کیےگئے، بلوچستان کی محرومیوں کی وجہ سے وہاں ملک دشمن عناصر کو تقویت ملی۔
امریکا کی بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
خواجہ آصف نےکہا کہ ان تمام وجوہات کو ختم کرناچاہیےجن کی وجہ سے بلوچستان میں مسائل ہورہے ہیں،نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر لیڈر ماضی میں قومی ڈائیلاگ کاکہہ چکےہیں۔
