اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی پروڈکشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اکشے کمار کو ایکشن سے بھرپور ایک اسٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ کب پیش آیا یا اداکار کو کتنی خطرناک چوٹ لگی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ ایکشن سے بھرپور فلموں میں اپنے سٹنٹس خود کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔
