اکشے کمار نے اپنی فلاپ فلموں کا ذمہ دار کس کو قرار دیدیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سیلیبرٹی اکشے کمار نے فلم انڈسٹری میں اپنی مسلسل تین فلمیں فلاپ ہونے کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے۔

بالی ووڈ سٹار نے انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا، کیریئر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کی لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہوئیں، اس کے بعد ایک بار پھر ان کی لگاتار 8 فلمیں فلاپ ہوئیں اور اب میری مسلسل 3 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں، اس میں قصور کسی کا نہیں، صرف میرا ہے۔

کھلاڑی کہے جانے والے اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ناظرین کی پسند بدل رہی ہے، لوگ اب فلموں میں کچھ اور دیکھنا چاہتے ہیں، جب آپ کی فلمیں مسلسل فلاپ ہوتی ہیں تو یہ آپ کے لیے تبدیلی کا الارم ہوتا ہے، میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں یہی کر سکتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ مسلسل فلمیں فلاپ ہونا 100فیصد میری ذمہ داری ہے، ہمیں اس کے لیے ناظرین یا کسی اور کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئے، اکشے کی آخری ہٹ فلم ’سوریاونشی‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں کترینہ کیف، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ نے بھی اداکاری کی تھی۔

اس فلم نے تقریباً 195 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، لیکن اس کے بعد سے اکشے کمار کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوسکی، اداکار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سیلفی‘ بھی باکس آفس میں کمائی نہ کر سکی، یہ فلم ان کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔

عدالتی فیصلے نے الیکشن کو مزید متنازعہ کیسے کیا؟

Back to top button