اکشے کمار کینیڈا کی شہریت لینے پر مجبور کیوں ہوئے؟

بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل 14 فلمیں فلاپ ہونے پر وہ بہت مایوسی کا شکار ہوئے جس کے بعد انھوں نے کینیڈا جانے کا فیصلہ کیا اور وہاں کی شہریت حاصل کی، لیکن اس دوران بھارت میں دو فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد بھارت واپس آیا اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔حال ہی مں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت لینے کے حوالے سے بات کی کیونکہ اداکار کو اُن کی کینیڈین شہریت کی وجہ سے بھارت میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اداکار کے مطابق ماضی میں ایک وقت ایسا آیا تھا، جب میری 13 سے 14 فلمیں فلاپ ہوئیں، اس وقت کینیڈا میں مقیم میرے دوست نے مجھے اُس کے پاس کینیڈا آنے کا مشورہ دیا۔اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ میرے دوست نے پیشکش کی تھی کہ ہم دونوں ملکر کینیڈا میں کارگو کا کاروبار کریں گے، اُس وقت فلمیں بھی فلاپ ہو رہی تھیں اور مجھے پیسہ کمانا تھا لہٰذا دوست کے کہنے پر کینیڈا چلا گیا، جہاں مجھے کینیڈا کی شہریت مل گئی۔اُنہوں نے کہا کہ ‘اسی دوران، بھارت میں میری دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور دونوں فلمیں بہت ہٹ ہوئیں، میں واپس بھارت آیا اور یہاں مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آج اس مقام پر پہنچ گیا ہوں۔ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد مجھے 15 اگست کو ایک خط موصول ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ مجھے بھارت نے شہریت دے دی ہے۔بالی وڈ کے کھلاڑی نے فلموں میں آنے سے قبل اپنی زندگی اور بچپن سے متعلق بتایا کہ وہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے، بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل اداکار نے لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوئے، چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم 24 لوگ رہتے تھے، سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے، صبح جب ورزش کے لیے اٹھتے تو سب باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کے اوپر سے کود کر گزرتے تھے۔اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ 100 روپے کرایہ دیتے تھے۔خدا کی قسم اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے، اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں۔اکشے نے یہ بھی شیئر کیا کہ ان کے خاندان میں ہر ہفتہ کو فلم دیکھنے جانے کی رسم تھی
حماس نے دنیا کے طاقتور ترین آئرن ڈوم نظام کو کیسے چکما دیا؟
اور وہ اس دن صبح کا کھانا چھوڑ دیتے تھے تاکہ وہ فلم کے ٹکٹ کے پیسے بچا سکیں۔
