القادرٹرسٹ کیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی سماعت پرسماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معلطی کیلئےدرخواست کی  سماعت کل تک مؤخر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کل تک منسوخ ہونے  پرعمران خان کی بہنوں نے عدالت کے باہر دھرنا دے دیا، بعد ازاں کل تک کی تاریخ ملنے پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت منسوخ ہونے کے بعد عمران خان کی بہنوں نے عدالت کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک کیس کی نئی تاریخ نہیں دی جاتی، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی آج ہونے والی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

جس کے نتیجے میں عدالت کی آج کی کاز لسٹ بھی ختم کر دی گئی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس میں مصروف تھے۔

Back to top button