عبدالعلیم خان بطوروزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان بطوروزیراعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں.

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اعلیٰ قیادت کو پیغام دے دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلٰی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

اپوزیشن کوعدم اعتماد کی کامیابی کیلیے10 ارکان درکار

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزارت اعلی کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button