علیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار

تحریک انصاف کے منحرف علیم خان گروپ نے وزیر اعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود نے بیان دیا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔
انکا کہنا تھا
وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن 184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے
کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے، اگر نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی، وہ یہ کام گزشتہ 42سال سے کر رہے ہیں۔
میاں خالد محمود نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے۔
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی
انکا کہنا تھا کہ خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لیے آپ نے 25سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟ آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ انہیں نامزد کر دیا جنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں، امید ہے وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے، جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت قربانیاں ہیں، اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
صوبائی وزیر میاں خالد محمود و ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے چوہدری پرویز الٰہی گروپ کو جواب بھجوا دیا۔
