نظر نہیں آرہا، ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے، علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام سنا دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا اور ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے۔

 اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دی جائے۔ جب تک ذاتی معالج فیملی کے سامنے مکمل معائنہ نہیں کرتے، ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔ علیمہ خان کے مطابق جب تک عمران خان ہسپتال نہیں پہنچتے، وہ کسی بھی بیان یا رپورٹ پر یقین نہیں کریں گے۔

اسی سلسلے میں عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ اگر کسی بیماری کا معاملہ ہے تو اسے شفاف طریقے سے سامنے لایا جائے اور چھپانے کی کوشش نہ کی جائے۔

Back to top button