علیمہ خان کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے۔

درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج عدالتوں کے دروازے عوام کے لیے بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات نہ ماننا خود عدالتوں کی توہین ہے، عمران خان کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔

Back to top button