15سےزائداضلاع میں علیمہ خان کےنام کوئی جائیدادنہیں،ڈپٹی کمشنرز

پنجاب کے 15 سے زائد اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی  جمع کروا دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان  اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع  کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے  علیمہ خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا۔

مراسلے میں علیمہ خان کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خان کے نام غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

 

Back to top button