علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار

 

 

 

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

عمران خان سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،جس کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لےلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنےکی درخواست کی گئی تاہم علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے،دھرنا جاری رہے گا۔دھرنے کے شرکاء کو اٹھانے کےلیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ  بھیکیا۔

 

Back to top button