26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 13ویں بار وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 13ویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 13ویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان پیش نہ ہو سکیں، جس پر ان کے وکلا کی جانب سے دائر کردہ استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے ساتھ ساتھ ان کے دونوں ضمانتیوں کے وارنٹ بھی جاری کیے۔
پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود رہی، اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر سماعت میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ استغاثہ کے 38 گواہان اب تک عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ علیمہ خان کو ہر حال میں 19 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ علیمہ خان اور ان کے ضمانتیوں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف یہ 13ویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
