امریکہ کی الہان عمر کے سرکاری دورے پر پاکستان جانے کی تردید
امریکہ نے مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری دورے پر پاکستان نہیں گئی ہیں، ان کے بیانات کے حوالے سے تفصیلات ان کے آفس سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان اب بھی امریکا پر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ وہ اپنے حامیوں سے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج جاری رکھنے کا بھی کہہ رہے ہیں لیکن کل کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات تھی، عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ امریکا عمران خان کے ساتھ ہوا معاملات کلیئر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیا یہ سچ ہے کہ الہان عمر اسلام آباد میں بائیڈن حکومت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ میرا ماننا ہے کہ الہان عمر امریکی حکومت کے زیر اہتمام سفر پر پاکستان کا دورہ نہیں کر رہیں، اس لیے آپ کو ان کے سفر سے متعلق سوالات کے لیے ان کے دفتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ الہان عمر امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی دو مسلم خواتین میں سے ایک ہیں اور وہ اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی تھیں، کانگریس ویمن 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گی۔
غیرملکی خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ اوپن سماعت کرے
انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف اور دفتر خارجہ کے حکام کے علاوہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی۔