علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم اور شیر افضل کے درمیان سیز فائر کرا دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کےدرمیان سیز فائر کرا دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کےدرمیان اختلافات کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نےدونوں رہنماؤں سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنےکی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایک دوسرے کےخلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا ایک دوسرے کےخلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا جبکہ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی کو اپنے تحفظات سےبھی آگاہ کیا۔

توشہ خانہ 2کیس : بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس، بینچ بدلنے کی استدعا مسترد

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں نےایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نےرابطہ کیا تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے سیز فائر کرنے کا کہا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اورسلمان اکرم راجا نے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے تھے جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

Back to top button