صوابی جلسے کےلیے علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دے دیے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کےلیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کےلیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسےمیں شرکت کےلیے روانہ ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہونے والے قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق صوابی جلسے کے اخراجات وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ اس سے پہلےبھی پارٹی جلسوں اور احتجاجوں کےلیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اپنی جیب سے ادائیگی کرتےرہے ہیں۔

کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے : سلمان اکرم راجہ

ذرائع کابتانا ہےکہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے جلسوں اور احتجاج پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں جب کہ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائی علی امین گنڈاپور نے اپنی جیب سے کی۔

Back to top button