علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں آستین کے سانپوں کی نشاندہی کردی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آستین کے سانپ ہر سیاسی جماعت میں ہوتےہیں لیکن ہماری پارٹی میں زیادہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کوئی بھی شخص جو خود کو پارٹی سے منسلک کر لیتا ہےاور پھر بیانات دیتا ہےیا ایسی کوئی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہےتو وہ آستین کا سانپ ہی کہلاتا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو لوگ پارٹی منشور کے برعکس پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وہ عمران خان کی بہنوں کےخلاف جا رہے ہیں،اسی لیے وہ آستین کے سانپ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
مذاکرات سےمتعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نےکہاکہ حکومت کمیشن بنانے سے ڈر رہی ہے،جب یہ کمیشن بنالیں گے تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے،اگر ہمارے لوگ قصوروار ہوئے تو تسلیم کریں گے۔
